نوابشاہ،2 تھانیداروں سمیت 60 کورونا وائرس میں مبتلا

196

نوابشاہ (رپورٹ کاشف رضا)13 پولیس اہلکاروں اور2 ایس ایچ او سمیت 60 افرادکورونا کے شکار۔ متاثر ہ افراد کی تعداد 924 ہوگئی۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر
میں 300 افراد کے سیمپل لیے گئے تھے ۔ تصدیق کے بعد 60 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد924 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر دولت جمالی نے بتایا کہ شہری احتیاط تدابیر پر عمل نہیں کررہے جس کے باعث ضلع میں روز انہ کی بنیاد پر کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔محکمہپولیس میں دو ایس ایچ اوز سمیت 15 پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی تنویر حسین تونیو نے میڈیا کو بتایا کہ کوروناسے متاثر ہ پولیس اہلکاروں کو گھروں پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے جس سے مزید پولیس اہلکاروں کی کرونا رپورٹ کرائی جائیں گی تاکہ اس وائرس سے دیگر پولیس اہلکاروں کو متاثر ہونے سے بچایا جائے ۔