کورونا وبا سے متعدد معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہوئے، عارف علوی

219

اسلام آباد(آن ائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نجی ٹیلی کام کمپنی کے سی ای او نے ملاقات کی ہے ۔کمپنی کے سربراہ نے صدر مملکت کو 6 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔رقم ہلال احمر سوسائٹی کے کورونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے امدادی اقدامات کیلیے استعمال کی جائے گی۔صدر مملکت نے غریب خاندانوں کی امداد اور ہلال احمر کی مدد پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔صدر کا کہناتھا کہ
معاشرے کے خوش حال طبقات غرباء کی امدادکیلیے حکومتی کاوشوں میں حصہ لیں۔ کورونا وبا کے باعث متعدد معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہوئے، ان مسائل کے تدارک کیلیے معاشرے کے تمام طبقات مل کر کوشش کریں۔