سندھ ہائیکورٹ: اسپیکر سندھ اسمبلی و اہلخانہ کی ضمانت کی درخواستیں اکھٹی کرنے کا حکم

210

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی کے بیٹے آغا شہباز سمیت 4 افراد کی آمدن سے
زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت، عدالت نے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ کی درخواست ایک ساتھ سننے کا حکم دیا، عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔ آغا سراج درانی کے بیٹے، بیٹی اور اہلیہ نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔