ککول کنارہ دیہ کی ایک ایکڑ زمین ہماری ہے ،ایڈووکیٹ نجیب مہیسر

308

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ ککول کنارہ دیہ 518 سروی نمبر کی ایک ایکڑ زمین پر قبضے والے معاملہ پر عوامی تحریک کے رہنما ایڈووکیٹ نجیب مہیسر نیشنل پریس میہڑ پہنچ گئے جبکہ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمین کئی دہائیوں سے ہماری ہے کاغذات بھی ہمارہ پاس ہیں جبکہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق زمین میرے والد کے نام پر ہے۔ انہوں نے مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ گدا حسین مہیسر، راشد مہیسر، فدا حیسن مہیسراور ضمیر مہیسر کرمنل ہیں ان پر متعدد مقدمے درج ہیں مجھ سے زمین کے بہانے پیسہ لینا چاہتے ہیں میں نے پروٹیکشن کیلیے کورٹ میں کیس کیا ہے جبکہ ان کے پاس کاغذات بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے خود فرسٹ سول جج کے پاس لکھ کر دیا ہے کہ ہم کسی قسم کی دہمکیاں نہیں دیں گے جبکہ عدالت نے ان کے اوپر فراڈ کا کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے میں ایک وکیل ہوں عوامی تحریک کا ذمے دار ہوں کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دوںگا، مجھے ان سے خطرہ ہے جکبہ مجھے جانی اور مالی نقصان ہوا تو ذمے دار وہ ہی ہوں گے۔ دوسری طرف گاؤں عیسی خان مہیسر کے رہائشی مہیسربرادرو دیگرنے نیشنل پریس کلب میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ نجیب مہیسر اور ہماری زمین ساتھ ہے جو 38 برسوں سے ہمارے پاس ہے جبکہ دیھ ککول کنارو میں 518 سروی نمبر کی ایک ایکڑ زمین ہے جس کا قبضہ اس کے پاس ہے اس کے باوجود بھی ہمیں مختلف کیسوں میں پھنسانا چاہتے ہیں ہمارے اوپر جھوٹے کیس کروائے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر شفاف انکوائری کرا کے زمین کی ناپ کرا کے ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں۔