جاپان: سیلاب سے ہلاکتیں 51 ہو گئیں‘ 30 لاکھ افراد کو انخلا کی ہدایت

183

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشومیں 3 روز سے جاری طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ کیوشوحکام نے 30لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بارش اور سیلاب سے کیوشو کے کوماموتو نامی علاقے میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی اور رہایشی اپنا گھر بار چھوڑ کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے امدادی کاموں میں شدید رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ کوماموتو میں معمر شہریوں کے نرسنگ ہوم کے بہ جانے سے 14افراد ہلاک ہوگئے تھے۔