انگلینڈ کیخلاف سیریز قومی ٹیم کی ٹریننگ مزید 3 کھلاڑی آج لاہور سے روانہ ہونگے

144

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے 2 روزہ پریکٹس میچ کے بعد ووسٹر شائر میں قومی کھلاڑی پھر ٹریننگ میں اِن ایکشن ہو گئے، کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے عمران خان اور کاشف بھٹی سمیت 3 کھلاڑیوں کی کل مانچسٹر پہنچیں گے۔اس سے قبل تینوں کھلاڑیوں نے کووڈ۔19 کے2,2 مرتبہ ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس منفی آئیں تھیں۔دورہ انگلینڈ کے دوران 2 روزہ پریکٹس میچ کے بعد پھر 2 سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے گر سیکھیں گے، مصباح الحق کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا کڑا امتحان ہو گا۔کھلاڑی نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے، ادہر میزبان بورڈ نے 3 ٹیسٹ اور3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا، طویل دورانیے کا پہلا میچ 5 اگست سے شروع ہو گا۔کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے نوجوان کھلاڑی عمران خان، کاشف بھٹی اور حیدر علی کا لاہور سے مانچسٹر سفر مکمل ہو گا، تینوں کھلاڑی ووسٹر شائر میں ای سی بی کی نیگیٹو کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔