چینلزکی بندش کے خلاف مرادعلی شاہ کا وزیراعظم کومراسلہ

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔ مکتوب میںکہا گیا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ یہ بات افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ وفاقی حکومت کے خلاف تنقید روکنے کے لیے میڈیا کو خاموش کرایا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں کہا کہ ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے۔وزیراعلیٰ ے لکھاکہ میڈیا ہاوسز کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے۔