شہید جوانوں کے بچوں کی تعلیمی فیس ہمیشہ کے لیے معاف

295

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تحت فنانس کی ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کی مسلح افواج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر لاانفورسٹمنٹ ایجنسیزمیں شہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کے لیے میٹرک بورڈ میں انرولمنٹ، رجسٹریشن اور ایگزیمیشن کی فیسیں ہمیشہ کے لیے معاف کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ اس ملک کے لیے قربانی دینے والے شہداء کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور میٹرک بورڈ سے امتحانات دینے والے شہداء کے بچوں کوہم نے زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح میٹرک بورڈ سے امتحانات دینے والے نابینا ، قوت سماعت و بصارت سے محروم او ر جسمانی طور پر معذورطلبہ کی فیسیں بھی معاف کر دی گئی ہیں۔