ذوالفقار علی شاہ کوپریس انفارمیشن کا اضافی چارج دینے کااعلامیہ جاری

238

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے گریڈ19 کے افسرڈائریکٹر اشتہارات سید ذوالفقار علی شاہ کو ڈائریکٹوریٹ انفارمیشن (پریس انفارمیشن) کا اضافی چارج دے دیا گیا ، اس سلسلے میں منگل کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سید ذوالفقار علی شاہ نے بطور ڈائریکٹر انفارمیشن( اشتہارات)اشتہاری ایجنسیوں اور اخبارات سمیت مختلف میڈیا ہائو سز کے بقایاجات کی ادائیگی اور دیگر پیشہ ورانہ ذمے داریوں کو بہترین اور شفاف طریقے سے انجام دیا ہے، جس پر صوبائی وزرا، سیکرٹری اور میڈیا نمائندوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ سید ذوالفقار شاہ میڈیا ، تعلقات عامہ ، انتظامیہ اور اشتہارات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، انہوں نے سترہ سال تک وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں خدمات انجام دیں۔ جب کہ وہ ملک و بیرون ملک میڈیا اور دیگر متعلقہ سیمینارز ، کانفرنسز اور سمپوزیم میں شرکت کے دوران اپنے محکموں اور پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ اپنی عمدہ کارکردگی اور تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، انہیںڈائریکٹر انفارمیشن پریس انفارمیشن کے اہم عہدے کا چارج سونپا گیا ہے۔