علی زیدی پی پی کی اعلیٰ قیادت کا نام جے آئی ٹی میں دکھائیں‘ تیمور تالپور

134

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے وفاقی وزیر علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی زیدی نے کافی دیر پرچے ہوا میں لہرائے اور جی آئی ٹی کی مختلف اقسام گنوائیں سائن والی، بغیر سائن والی، گھر والی،دفتر والی وغیرہ وغیرہ لیکن پھر بھی یہ نہیں بتا سکا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا نام کہاں ہے۔جسکا وعدہ کیا تھا۔ علی زیدی ادھر ادھر کی کہانیاں سنانے کے بجائے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا نام جے آئی ٹی میں دکھائے۔ جن لوگوں کے نام جے آئی ٹی میں سامنے آئے ہیں وہ تمام لوگ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ اگر تحریک انصاف میں کوئی شرم و حیا ہے تو اپنے اتحادیوں سے جواب مانگے۔ تحریک انصاف کے دھرنے پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ تحریک انصاف کے الیکٹرک کے خلاف کراچی میں نمائشی دھرنے دینے کے بجائے اسلام آباد میں بنی گالا کے سامنے دھرنا دے۔