مختلف برادریوں کے افرادکی جماعت اسلامی میں شمولیت

126

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے،نتائج کچھ بھی ہوں ہمیں کوئی راستے سے نہیں ہٹا سکتا۔قرآن وسنت کانظام ہی ملک میں چین وسکون لائے گا۔جماعت اسلامی حقیقی بنیادوں پر ملک میں مدینے والا نظام قائم کرے گی۔ عوامی اسلامی انقلاب کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدل دیںگے۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے اصحاب ٹائون کورنگی بھٹائی کالونی کے مختلف برادریوں کے افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،نائب امیر ضلع عاشق علی خان، ڈپٹی سیکرٹری چودھری سرفراز احمد،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ماجد شیخ ،ناظم علاقہ کورنگی غربی منصور فیروز ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔