متعدد افراد کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ملزم بدنام زمانہ قاتل رئیس مما کا ساتھی بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد بنگالی سے ہینڈ گرنیڈ اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ مبینہ ٹارگٹ کلر سیاسی مخالفین اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات درج ہیں، ملزم تھانہ ابراہیم حیدری کے 7 کیسز میں اشتہاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے، ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔