الخدمت کے تعاون سے گڈاپ میں ہینڈپمپ نصب

140

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے گائوں مہرجبل یوسی موئیدان گڈاپ میں الخدمت کے تعاون سے لگائے گئے ہینڈپمپ کا افتتاح کرتے ہوئے موقع پرموجود افرادسے کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے، ہمارا عزم معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر زندگی کے بنیادی ضرورت پہنچانا ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضلع شمالی عرفان احمد،صدرالخد مت ضلع شمالی محمد رضوان شاہ،نائب امیرضلع اکرم قریشی اورناظم علاقہ گڈاپ سومار برفت موجود تھے۔امیر ضلع محمدیوسف نے کہا کہ الخدمت رنگ نسل اور ہر قسم کے علاقائی امتیاز کے بغیر معاشرے کی دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کررہی ہے ،اس ہینڈ پمپ کے صاف پانی سے گائوں مبارک، مہر جبل سمیت کئی گاؤںسیراب ہوںگے۔