پاکستان میں ایک لاکھ34ہزار افراد صحت یاب‘ مزید 94ہلاک

316

اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میںگزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2691 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 1لاکھ 34ہزار 957کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 94 ہزار 713 مثبت کیسز ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے، آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں میں 71 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 افراد ہسپتال سے باہر جاں بحق ہوئے ہیں۔