وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شہید برہان مظفر وانی کو خراج عقیدت

473

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے شہید برہان مظفر وانی کی جرأت اورلازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جد وجہد میں یہ عظیم قربانی ہے‘ برھان وانی کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید برہان وانی نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے۔ قوم اپنے ان بیٹوں پر فخر کرتی ہے جو آزادی کے مقصد مشن کے لیے اپنا خون دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے جدوجہد آزادی میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور وہ کشمیریوں کے لئے متاثر کن ہے۔