ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سربراہ رہیں گے‘‘ پائلٹ کی چھانٹی جلد کرنے کی ہدایت

384
یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی پائلٹوں پر پابندی کے لیے رکن ممالک کو جاری کیے گئے خط کا عکس

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی کابینہ نے ائر مارشل ارشد ملک کو 3سال کے لیے پی آئی اے کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔اب ائر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو ائر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی پی آئی کے سربراہ رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں جعلی اور مشکوک ڈگریوں کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسے پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرکے چھانٹی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا عوام کے لیے پیغام ہے کہ عیدالاضحی پر بھی لوگ باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں رہیں، اور عید اپنے گھروں میں منائیں، احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا تو عیدالاضحی پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لیے عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لیے حکومت نے سخت قواعد وضوابط بنائے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کادوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔