سی پیک پر وزیراعظم پاکستان کے بیان سے متفق ہیں، چین

304

بیجنگ(صباح نیوز)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاو نے سی پیک منصوبے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لی جیان زاو نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا آغاز ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو زبردست طریقے سے آگے بڑھانے کا باعث بنے گا۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔