شبلی فراز، عاصم باجوہ میڈیا معاملات حل کرلیں گے، فواد چوہدری

643
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شبلی فراز اور عاصم باجوہ کے ہوتے ہوئے میڈیا معاملات حل کی طرف جائیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے معاملات بڑی آسانی سے حل ہوسکتے ہیں، میڈیا کو بہت با صلاحیت ٹیم دیکھ رہی ہے۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز اور چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کے ہوتے ہوئے میڈیا معاملات حل کی طرف جائیں گے۔

دوسری جانب فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کارگل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں کے یہ لال ملک پر نچھاور ہو گئے، ان کا احسان قوم کیسے بھول سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں: آرمی چیف

فوادچودھری نے کہا کہ شہدا ہمارے ہیروزہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جبکہ پوری قوم  ہمارے شہدا کی مقروض ہے۔