امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی تیاری

376

بھارت کے بعد امریکا میں بھی چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جانے لگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کے لیے سنجیدگی سےغور کر رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے چینی اپیس پرممکنہ پابندی کی زد میں ٹک ٹاک بھی آئے گی جبکہ امریکا میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 315 ملین افراد نے ٹک ٹاک ایپ ڈاوَن لوڈ کی ہے۔

دوسری جانب امریکی قانون سازوں نے صارفین کی جانب سے  ٹک ٹاک استعمال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی قوانین کے بارے میں پریشان ہیں جن کے تحت نجی کمپنیاں کو وہاں کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنا پڑتا ہے۔