مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،نوجوان شہید

363

سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ظلم وبربریت کا نشانہ بنتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان شہیدہوگیا۔

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ کے علاقے گوسو میں مزید 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوان کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام خارجی وداخلی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔