توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی طلبی کا اشتہار جاری

142

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا گیا جب کہ آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے حکم پر نواز شریف کی عدالت طلبی کا اشتہار جاری کردیا گیا،نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احاطہ عدالت میں چسپاں کیا گیا ہے۔

اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ ملزم اس کیس میں مفرور ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جارہی ہے، نواز شریف ریفرنس کا جواب دینےکیلیے17 اگست کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے ہیں۔آصف زرداری کے 50 ہزارمچلکوں کیساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

وارنٹ کے مطابق آصف زرداری ضامن کےساتھ پیش نہ ہوئےتوگرفتارکرکےپیش کیا جائے۔