علی زیدی وفاق اور صوبائی حکومت میں تفریق نہ ڈالیں، مرتضی وہاب

606
 انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی : سندھ حکومت کا ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ علی زیدی وفاق اور صوبائی حکومت میں تفریق نہ ڈالیں، ملک کےمسائل سے توجہ ہٹانے کیلیےبارباروفاقی وزراالزام تراشی کرتےہیں۔

مرتضی وہاب نے علی زیدی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں فوری طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ علی زیدی نے پریس کانفرنس میں قوم کا وقت ضائع کیا، علی زیدی کے پاس کوئی آفیشل دستاویزات نہیں، علی زیدی بتائیں 4دستخط والی رپورٹ کس کو جمع کرائی؟

انہوں نے کہاکہ علی زیدی کی باتیں جھوٹ کا پلندا تھیں، ‏وفاقی وزراباربارپرانی باتیں کرتےہیں جس کاحقیقت سےکوئی لینادینا نہیں ہے،علی زیدی نے جو الزامات لگائے وہ غلط ، جھوٹ اور بےبنیاد تھے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو مافیاز کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے، تیل سستا ہوا تو تیل عوام کودستیاب نہیں تھا،مجبوراً ان کو تیل کےنرخوں میں کمی کرنی پڑی، دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگوں کو بجلی نہیں مل رہی لیکن بجلی کےریٹ بڑھا دیےگئےہیں،نکمی حکومت عوام کا استحصال کرنا بند کرے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قانونی اعتبار سے جے آئی ٹی حکومت تشکیل دیتی ہے، تینوں جے آئی ٹی رپورٹس عدالتی حکم پر پبلک کیں، علی زیدی نے کاغذ لہرائے ہم نے اصل کاغذدکھائے ہیں، اس طرح کے کاغذات ماضی میں سیاسی لیڈرشپ کو بدنام کرنے میں بہت بنے، علی زیدی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے،اسی لیے وہ وہی دستاویزات لے آئے جوسوشل میڈیا کی زینت تھے۔

انہوں نے کہاکہ علی زیدی بتائیں کیا یہ جے آئی ٹی انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ پرخود بنائی،جس پرکسی کےدستخط نہیں، علی زیدی بتائیں چار دستخط والی جے آئی ٹی کس کو جمع ہوئی؟