یو اے ای قونصلیٹ کی سابق ملازمہ30 کلو سونا اسمگل کرتے پکڑی گئی

452

متحدہ عرب امارات قونصلیٹ کی سابق ملازمہ کو کیرالا میں 30 کلو سونا اور 15 کروڑ اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا میں متحدہ عرب امارات قونصلیٹ کی سابقہ ملازمہ سوپنا سریش کو مبینہ 30 کلو سونے کو اسمگل کرنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔

کسٹم حکام کاکہناہے کہ یو اے ای کی سابق ملازمہ سے 30 کلو سونا برآمد ہوا ہے جسے سونے کا سیٹ سفارتی سامان میں ساتھ لایا گیا تھا، سامان کسٹمس عہدیداروں کی معمول کی تحقیقات سے مستثنیٰ تھا۔

سونے کی سمگلنگ کے حوالے سے قونصلٹ کے ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تا ہم اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

بھارتی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ غیرمجاز لوگوں کو کس طرح سفارتی کارگوکی سرکاری منظوری سے وابستہ کیاجاسکتا ہے،” کس نے یہ باہر سے بھیجا ہے اور یہ کس کو دینا تھا” اس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔