ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت

509

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کردی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کو مذہبی آزادی یا عقیدے کا حق ہے، مذہبی آزادی یا عقیدے کے حق کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کو مذہبی آزادی کے حق کی ضمانت دیناعالمی ذمے داری بھی ہے۔

یہ پڑھیں: مندر کی تعمیر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنا تعصبانہ اور غیر ذمے دارانہ عمل ہے، اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔