مصر: فوجی افسران کو صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت

402

قاہرہ: مصر میں حاضر سروس یا سابق فوجی افسران کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی پارلیمنٹ نے فوجی افسران کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ترامیم منظور کرلی ہیں تاہم فوج کی منظوری ابھی باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قانونی ترمیم اس وقت سامنے آئیں ہیں جب مصری عوام نے بھاری اکثریت سے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے جس میں سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کو 2030 تک عہدے پر برقرر رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ السیسی نے 2013 میں مورسی کی حکومت کا تخت الٹایا تھا جس کے بعد وہ مصر کے صدر منتخب ہوئے۔ عبدالفتاح السیسی مارچ 2018 میں بھی 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب مصر کے متعدد حکومتی عہدوں پر فوجی افسران تعینات ہیں جن میں سے کئی افسران موجودہ وقت میں  وزراء کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔