چینل 24 نیوز کے لائسنس منسوخی کا حکم معطل

1140

لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 نیوز کے لائسنس منسوخی  کے حکم معطل کردیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود نے چینل 24 نیوز کے لائسنس منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود رہی ۔

دوران سماعت وکیل پیمرا نے عدالت سے کہا کہ چینل کی بندش کے حوالے سے مجاز اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اس پر  عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مجاز اتھارٹی عدالتوں سے بڑی ہے؟ کل میٹنگ منٹس پیش کیے جائیں عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔

بعدازاں جسٹس ساجد محمود نے چینل 24 کی بندش کا پیمرا کا حکم معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کل تک کیلئے  ملتوی کردی ہے۔