چین: بس جھیل میں گرنے سے 21 افراد ہلاک، 15 زخمی

644

گوئی یانگ:جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی ژو کے آن شوان شہر میں ایک بس جھیل میں گرنے کے باعث21 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بس کالج کے داخلہ امتحانات کے لیے طلبہ کو لے کر جا رہی تھی کہ بس سڑک کنارے نصب جنگلے کوتوڑ کر جھیل میں گر گئی،تاہم تاحال حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

موقع پر موجود امدادی ٹیم کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،بس کو پانی سے نکال لیا گیا ہے اور امدادی کارکن دوسرے مسافروں کی تلاش کر رہے ہیں۔