مشہور بھارتی اداکار بجلی کے بل سے تنگ، گُردے بیچنے پر مجبور

454
ممبئی: مشہور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گُردے اگلے ماہ کے بجلی کا بِل بھرنے کیلئے رکھے ہوے ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فلم مُنا بھائی میں سرکٹ کا کردار نبھانے والے ارشد وارثی نے بجلی کے بلوں سے تنگ آکر کہا ہے کہ وہ اپنے گردے اگلے ماہ کے بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ شہری ان کی پینٹنگز خریدیں تاکہ وہ بجلی کے بِل جمع کرواسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن کا بجلی کا بل کئی گنا زیادہ آیا ہے جسکے لئیے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 564 روپے نکالے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی کی عوام کے ساتھ ساتھ رہائش پزیر کئی اداکاروں کو بلوں میں اضافے سے پریشانی کا سامنا ہے جس میں تاپسی پنو، ہما قریشی ، نمرت کور، سوہا علی خان اور دینو موریا شامل ہیں۔