ایئر مارشل ارشد ملک اگلے تین سال تک پی آئی اے چیئر مین رہیں گے، کابینہ نےمنظوری دیدی

575

وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کے 3 سال تک عہدے پر رہنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا ،جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور سیاسی صورت حال سمیت کورونا وائرس کی وبا اور  دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ایئرمارشل ارشد ملک کو تین سال کیلئے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی،کابینہ منظوری کے بعد وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او رہیں گے۔

ایئر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہورہےہیں،جس  کے بعد وہ باقی عرصہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوں گے۔