جے آئی ٹی کے تحت سزائیں دینی ہیں تو عدالتیں ختم کردی جائیں، آفاق احمد

876

کراچی : چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ  میں مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد  نے کہاکہ ہمیں جے آئی ٹی سے ڈرایا جارہاہے،ہم ڈرنے والے نہیں، اس جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں،25لاکھ روپے لینے کے الزام پر دکھ ہوا۔

آفاق احمد نے سپریم کورٹ سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینےکی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کے تحت سزائیں دینی ہیں تو عدالتیں ختم کردی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے مطابق جیل میں مجھ سے ذوالفقار مرزا ملاقات کرنے آتے تھے، ذوالفقار مرزا سے ملاقات اُن کے وزیر داخلہ ہونے کی بنا پر ہوئی تھی ۔