کراچی میں آج دوپہر کے بعد بارش ہو سکتی ہے: محکمہ موسمیات

1090

کراچی: دائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے بعد بارش ہو سکتی ہے جب کہ کراچی میں آج رات اور کل صبح بھی مون سون باریشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم اومان کے ساحل کی طرف جائے گا۔ سسٹم نکل جانے کے بعد کراچی میں حبس میں کمی کا امکان ہے۔

شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

سمندر میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ اس وقت شمال مغربی ہوائیں 18 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

شہر میں آج موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جب کہ د نگاہ چار کلو میٹر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا تھا۔ کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔