پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی

201

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقررکیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔