پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل

606

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کے خلاف پہلی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے تحت  سی اے اے نے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پائلٹس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک ان کے لائسنس معطل رہیں گے۔

سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لائسنس معطلی سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔