قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماوں کااجلاس آج طلب

323

اسلام آباد (آن لائن ) قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماو¿ں کااجلاس آج(منگل کو) طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں رواں ہفتے شروع ہونےوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکریں گے۔ جس میں حکومتی جماعت کے چیف و
وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ،پیپلزپارٹی اورجے یوآئی( ف) کے پارلیمانی رہنماو¿ں کودعوت دیدی گئی ہے ۔ ایم کیوایم اورجی ڈی اے کے پارلیمانی رہنماو¿ں کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے۔