کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کا کے الیکٹر ک کے خلاف احتجاج

330

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے چیئرمین شکیل احمد بیگ، اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کے مزمل ملک، حیدری مارکیٹ کے صدر سید سعید احمد،سماجی تنظیموں کے سربراہان اور مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کا کے الیکٹر ک کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ، مظاہر ے کے شرکاء نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کی صدارت شکیل احمد بیگ نے کی۔