اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

259

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر 166.40 روپے اور قیمت فروخت166.50روپے سے بڑھ کر 166.70روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔