جونی بیئرسٹو اور معین ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ ٹیم سے باہر

249

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے لئے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو اور آل راؤنڈر معین علی کو ٹیم سے باہر کر دیا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی سے ساوتھمپٹن کے روز باؤل میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا نشان ثابت ہوگا جبکہ اس کھیل کے پورے فارمیٹس کو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے روک گیا تھا۔ انگلینڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ریزرو اسکواڈ بھی نامزد کیا۔ انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم کی قیادت جو روٹ کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر بین ا سٹوکس کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، وکٹ کیپر جوز بٹلر ، زیک کرولی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبل، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔گزشتہ سال کی ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر جونی بیئرسٹو کو نیوزی لینڈ میں انگلینڈ کی ٹیسٹ اسائنمنٹ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، اس لئے کہ وہ اپنے ریڈ بال گیم کی کار کردگی کو بہتر بنانے پر کام کریں۔ انکی جگہ بین فوکس کو ریزرو کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بین ا سٹوکس الیون کے لئے بین فوکس کو دستانے سونپ دیئے گئے تھے جس نے جوز بٹلر الیون سے3 روزہ انٹرا سکواڈ میچ میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔ جونی بیئرسٹو نے 3 روزہ انٹرا سکواڈ میچ میں بھی کوئی خاصں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، انہوں نے دونوں اننگز میں بالترتیب 11 اور 39 کے ا سکور کے ساتھ کھیل ختم کیا۔ معین علی کو بھی جونی بیئرسٹو کی طرح گزشتہ سال کی ایشز سیریز کے دوران لاتعلقی کا سامنا کرنا پڑا اور ایجبسٹن میں سیریز کے ابتدائی میچ میں مایوس کن کارکردگی پر دوسرے میچ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ سیریز کے ابتدائی میچ میں معین نے 172 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ بہٹبگ میں دونوں اننگز میں بالترتیب 0 اور 4 رز بنائے تھے۔ مایوس کن کارکردگی کے بعد معین نے لمبے ترین فارمیٹ سے وقت نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف منسوخ سیریز کے دوروں کے لئے خود کو ٹیم میں انتخاب کے لئے دستیاب نہیں کیا تھا۔
انجری کے سبب سری لنکا سیریز کے لئے ا سکواڈ کا حصہ نہ بننے والے انگلینڈ کا اوپننگ بلے باز روری برنز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ کی واپسی کے بعد سثام کورن کو ریزرو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ سری لنکا ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ کا حصہ تھے۔جیسا کہ پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے کہ بین ا سٹوکس جو روٹ کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے تاہم16 جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ شامل ہونے سے پہلے 7 دن کے لئے الگ تھلگ ہوں گے۔ٹیسٹ ریزرو ا سکواڈ میں جیمز بریسی، سیم کران، بین فوکس ، ڈین لارنس ، جیک لیچ ، ثاقب محمود ، کریگ اوورٹن ، اولی رابنسن اور اولی ا سٹون شامل ہیں۔