حیدر علی، کاشف اور عمران کل انگلینڈ روانہ ہونگے

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 مزید کھلاڑیوں حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں اور تینوں کھلاڑی ورسیسٹر میں ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے کل روانہ ہوںگے کیونکہ حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر کر لئے ۔ اس سے قبل تینوں کھلاڑیوں نے کووڈ۔19 کے 2,2 مرتبہ ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس منفی آئیں تھیں۔ اب کیونکہ تینوں کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی ہیں اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کھلاڑیوں کے سفری انتظامات کر رہا ہے جن کے مکمل ہونے کے بعد یہ تینوں کھلاڑی، بشمول 2 مساجرز ملنگ علی اور محمد عمران کل برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے۔لاہور میں اسکواڈ کی اسمبلی سے قبل ابتدائی کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے پر 10 کھلاڑیوں کی رپورٹس مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد وہاب ریاض ، محمد حفیظ اور شاداب خان سمیت 6 کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے جن کی رپورٹس منفی آنے پر ان6 کھلاڑیوں کو کلیئر کردیا گیا تھا۔
وہ دوسرے بیچ میں انگلینڈ گئے تھے۔ اصل میں نامزد 29 رکنی پلینگ اسکواڈ میں سے صرف حارث رؤف نے ابھی تک کووڈ۔19 ٹیسٹ کو کلیئر نہیں کیا ہے، حالانکہ وہ ابھی تک غیر سنجیدہ ہیں۔پاکستان اسکواڈ نے پہلے ہی بلیک فینچ نیو روڈ ، ورسیسٹر میں 14 دن کی تنہائی کی مدت کا آغاز کر رکھا ہے ۔ وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری میں تیزی لانے کے لئے 13 جولائی کو ڈربی شائر کے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ منتقل ہوں گے، جہاں وہ 2 4 روزہ داخلی وارم اپ میچز کھیلیںگے ۔ پاکستان ٹیم نے ستمبر کے شروع تک جاری رہنے والی سیریز میں بند دروازوں کے پیچھے 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔