علی حیدر رونجھا کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف ایس ٹی پی کا احتجاج

260

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رونجھا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایس ٹی پی کی جانب سے علی حیدر رونجھا کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سچل گوپانگ، گوتم چنا، نظر رونجھا، لیاقت جویو، غلام مصطفی رونجھا ودیگر نے کہا کہ متعلقہ پولیس علی حیدر رونجھا کے قتل کا مقدمہ سیکشن کورٹ کے حکم کے باوجود داخل نہیں کررہی ہے بلکہ کپھرو پولیس مقتول کو ہی مجرم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے، جس پر سندھ اور بلوچستان میں احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کا حکم ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس، آئی جی سندھ سمیت دیگر سے مطالبہ کیا کہ قتل کا مقدمہ درج کراکر انصاف فراہم کیاجائے ۔