کورونا سے اموات کی حقیقی تعداد کو چھپایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

133

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کو رونا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے حکومت کورونا سے ہو نیوالی اموات کو چھپا رہی ہے کورونا سے نجات کے لیے اس کے حقیقی پھیلائو کا جائزہ لیا جا نا ضروری ہے۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ سرکار ی اعداد و شمار سے لگتاہے گزشتہ چند ماہ میں اموات بڑھیں جو کہ تشویشناک ہے یہ اطلاعات خوفناک ہیں کہ اموات کو رونا سے ہو ئیں لیکن ٹیسٹ کیا گیا یہ ہی علاج ڈیٹاسے ثابت ہو رہا ہے کورونا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے ڈیٹا سے ظاہر ہو رہا ہے حکومت کورونا سے ہو نیوالی اموات چھپا رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ کورونا سے نجات کے لیے اس کے حقیقی پھیلاو کا جائزہ لیا جانا لازمی ہے وجوہات سامنے آنے پر ہی حقیقت سامنے آئے گی ۔