خسرو بختیار کی نااہلی کیلیے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

136

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی، درخواست محمد احسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خسرو بختیار نے اثاثہ جات میں غلط بیانی کی ،خسروبختیار نے 2018ء میں اپنے اثاثے 20 کروڑ کے ظاہر کیے،درخواست میں الزام عاید کیاگیاہے کہ خسرو بختیار نیب کے مطابق 100 ارب کے اثاثے رکھتے ہیں ،خسرو بختیار نے کاغذات نامزدگی اوراثاثہ جات میں غلط بیانی کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غلط بیانی پر وفاقی وزیر کو نااہل قرار دے۔