میہڑ،مہیسر برادری کا زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج

167

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ ایک ایکڑ زمین کی مالکانہ حقوق کا دعویٰ کرنے پر مہیسر برداری کے دونوں افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب گاؤں عیسی خان مہیسر کا رہائشی پانچ بھائی گدا حسین مہیسر، راشد مہیسر، فدا حسین مہیسر، غلام حسین مہیسراور ضمیر مہیسرنے نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے الزامات لگائے کہ ایڈووکیٹ نجیب مہیسر اور ہماری زمین ساتھ ساتھ ہے جو 38 برسوں سے ہمارے پاس ہے جبکہ دیھ ککول کنارا میں 518 سروی نمبر میں ایک ایکڑ زمین ہے جس کا قبضہ اس کے پاس ہے اس کے باوجود بھی ہمیں مختلف کیسوں میں پھنسانا چاہتے ہیں ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ناپ کرائی جائے زمین کا حصہ نکلے تو ہم دینے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے اپیل کی ہے کے نوٹس لے کر شفاف انکوائری کر کے زمین کی ناپ کرا کے جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں۔ دوسری طرف رابطہ کرنے پر ایڈووکیٹ نجیب مہیسر نے بتایا زمیں کئی دہائیوں سے ہماری ہے اس کے کاغذات ہمارے پاس ہیں جبکہ ریونیو اور پولیس کی رپورٹ میں بھی زمین میرے نام کلیئر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی آڑ میں پیسے لینا چاہتے ہیں میں نے اپنی پروٹیکشن کیلیے کورٹ میں کیس کیا ہے جبکہ ان کے پاس کاغذات نہیں ہیں انہوں نے خود فرسٹ سول جج کے پاس کورٹ میں لکھ کر دیا ہے ہم نے زمین پر قبضے کریں گے نہ کسی قسم کی دھمکیاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں وکیل ہوں فراڈ کرنے والوں کے خلاف ہوں عدالت میں کیس چل رہا ہے جس کا بھی حق ہوگا اس کو ضرور ملے گا۔