ذکر اللہ اور درود و سلام کی کثرت بھلائی کا راستہ ہے، پیر آف قنبر

328

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) مدینہ منورہ کی سرزمین پاکیزہ اور معطر ہے، کورونا کا شور مچانے والے شاہ عرب کی خاک مدینہ سے شفایابی حاصل کرگئے ہیں، ذکر اللہ اور درود و سلام کی کثرت بھلائی کا راستہ ہے، دنیا عارضی اور قلیل ہے، ہمیشہ والی زندگی اللہ کی رضا مندی میں شامل ہے، ہم کو جتنا دنیا میں رہنا ہے اتنی کوشش دنیا کے لیے کرنی ہے اور جتنا قبر و حشر ہمیشہ والی زندگی میں گزارنا ہے اسی لیے کوشش کرنی چاہیے، محبت کا مرکز مدینہ منورہ ہے جہاں ہر درد کی دوا موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر آف قنبر سید غلام حسین شاہ بخاری نے سندھ کے نامور صوفی بزرگ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم پیشوا حضرت محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا سائیں رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادہ محمد خلیل الرحمن نقشبندیؒ کی زوجہ کے انتقال پر سجادہ نشین پیر عبدالغفار جان نقشبندیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید عطا اللہ شاہ بخاری، پیر خلیل الرحمن سھنا سائیں، پیر محمد معصوم نقشبندی ودیگر علمائے کرام موجود تھے۔ علاوہ ازیں پیر خلیل احمد جان اشرفی، درگاہ مشوری شریف کے پروفیسر منظور احمد مشوری، پیر عطاء اللہ شاہ لکیاری، سائیں دیدہ دل غفاری، مولانا عبدالوہاب جتوئی، اقبال شاہ راشدی، مولانا محمد ابراہیم خلیلی، حافظ محمد قاسم خلیلی، مولانا منظور احمد نعیمی، حافظ روشن پنہور، حافظ شعیب احمد جونیجو سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا۔