دارالعلوم اسلامیہ گبول گوٹھ صفورہ میں دارالافتا کا افتتاح

205

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ بلوچ خان گبول گوٹھ صفورہ کراچی میںدارالافتاء کا آغاز ہوگیا ‘یہ دارالافتاء امسال جامعۃ الحرمین کراچی سے تخصص فی الافتا والدعوۃ کرنے والے نوجوان عالم دین جناب مولانا مفتی سلمان عباسی نے مولانا مصطفی زمان عباسی صاحب کی سرپرستی میں قائم کیا ہے۔دارالافتاء کا افتتاح شیخ القرآن والحدیث مولانا مفتی عطاء الرحمن کی دعا سے ہوا۔افتتاحی تقریب میں جامعۃ الحرمین کے شعبہ تخصص کے اساتذہ کرام مفتی زر محمد ، مفتی مصباح اللہ صابر‘ مفتی آفتاب احمد ملک ‘ ناظم شعبہ فہم دین جماعت اسلامی سندھ ونائب صدر جمعیت اتحاد العلما کراچی علی محمد ‘نائب امیر جماعت اسلامی شرقی، مفتی محمد افضل راجپوت‘ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ مفتی عبد الحمید امام وخطیب جامع مسجد عمر فاروق مفتی عثمان عباسی،فہیم عثمانی ناظم علاقہ جماعت اسلامی یو سی 30شریک محفل تھے۔اس کے علاوہ مسجد ومدرسہ کے اراکین، اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔