پشاور، جاں بحق سکھ یاتریوں کے احترام میں اراکین صوبائی اسمبلی کی دومنٹ کی خاموشی

142

پشاور ( اے پی پی)خیبرپختونخوااسمبلی میں شیخوپورہ میں ٹرین حادثہ میں ہلاک سکھ یاتریوں کے احترام میں اراکین صوبائی اسمبلی نے 2منٹ کی خاموشی اختیار کی سکھ اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے ایوان میں صوبے کے تمام اضلاع میں شمشان گھاٹ کی تعمیرکامطالبہ اور وزیرریلوے کی جانب سے تعزیت نہ کرنے پرشکوہ بھی کیا۔پیر کے روز جب صوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک کے بعد ایم ایم اے کے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ تین جولائی کو شیخوپورہ میں ٹرین حادثہ میں22سکھ یاتری شہیدہوئے جن کے احترام میں تمام معزز اراکین سے گزارش ہے کہ دومنٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جس کے بعد تمام اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر دومنٹ کی خاموشی اختیار کی۔