ٹائیگر فورس نے نوجوان نسل کو جینے کا طریقہ بتایا ‘شہر یار آفریدی

519

راولپنڈی(آن لائن)وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس ایک ایسا اقدام ہے جس نے نوجوان نسل کو جینے کا طریقہ بتایا ہے جس کی بدولت کورونا کی وبا کے دوران عوامی خدمت اور فلاح کی مثال قائم کی گئی ہے، کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کے بھی ہیلتھ سسٹم کوناکام کر دیا ہے اور امیر ممالک بھی معاشی بدحالی کا شکار ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے تمام مسائل کے باوجود کورونا وبا کا بہادری مقابلہ کیا ہے، ہیلتھ نظام پہلے کی نسبت زیادہ مستحکم ہوا ہے اور معاشی مسائل کے شکار پاکستانیوں کے لیے 150ارب روپے کا معاشی تعاون کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں وزیراعظم ٹائیگر فورس راولپنڈی کینٹ سرکل کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔