شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت

132

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفے کے طور پر وصول کیے۔ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف نے فیملی ارکان سے 10 سال میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کیے۔ شہبازشریف نے اپنے بیٹے حمزہ سے 2008 ء میں ایک کروڑ 59 لاکھ95 ہزار338 روپے وصول کیے ،شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز سے 2009-10ء میں 73 لاکھ 50 ہزار کے تحفے میں وصول کیے ،شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 2017 سے 2019 میں ایک کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار340 روپے وصول کیے، شہبازشریف کو رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی۔