عظمیٰ کاردار کا پی ٹی آئی سے برخاستگی کیخلاف اپیل کا فیصلہ

188

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف سے برخاست کی گئی رہنما عظمیٰ کاردار نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وکیل کے ساتھ مل کر سکیڈ کی سب کمیٹی کے سامنے اپیل کروں گی۔ ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے مدد مانگی تھی۔ آڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست بھی دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی تھی اور یہ آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے اور اب وہ پنجاب اسمبلی کی رکن بھی نہیں رہ سکیں گی۔چند روز قبل عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔