پاکستان اسٹاک:انڈیکس35ہزار200 کی سطح کو عبورکرگیا

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 35 ہزار 200 کی سطح کو بھی عبور کر گیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت42ارب56کروڑ روپے بڑھ گئی جبکہ کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت 47 فیصد زائد رہا۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان، پاک الیکٹران، لوٹے پاکستان، میپل لیف، جہانگیر صدیقی، ایگریٹیک لمٹیڈ، ہم نیٹ ورک ،ایچ بی ایل گروتھ فنڈ،پی ٹی سی ایل اورحیسکول پیٹرول کے حصص سرفہرست رہے ۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے اختتام تک بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہاتھا جبکہ نئے ہفتے کے آغاز پر بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35238 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 151.39پوائنٹس کے اضافے سے 35202.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس44.96پوائنٹس کے اضافے سے 15246.96 پوائنٹس, کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس162.77 پوائنٹس کے اضافے سے 25249.79 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 146.10 پوائنٹس کی تیزی سے 56605.42 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پیر کو 380 کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے257کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ94میں کمی اور29میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 42 ارب 56 کروڑ 33 لاکھ45ہزار757روپے بڑھ کر 66 کھرب 85 ارب 5کروڑ79لاکھ637 روپے ہو گیا۔