بلوچستان میں قیام امن کیلیے پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،قاسم سوری

155

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام کی جان و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمے داری ہے، کوئٹہ شہر اورصو بے میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے پو لیس اور فورسز کی قر با نیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم پولیس اور فورسز کی امن و امان کے قیام کے لیے دی جا نے والی قر با نیوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور آئی جی بلوچستان سے صو بے بھر خاص کر کوئٹہ میں امن وامان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، ملا قات کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے شہید سید جبران آغا کے ورثاء کو فوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیںقاسم خا ن سوری گزشتہ روز سی ای او کیسکوسے بھی ملے اور پشتون آباد ، ملحقہ علاقوں اور شہر کے دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقداما ت کی ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ جو فیڈرز خراب ہیںان کو صحیح کرکے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ قاسم خان سوری نے گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے ، فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن ، نادرا سمیت سیاسی و سماجی افراد پر مشتمل وفود نے ملاقاتیں کی ان کے ساتھ مختلف امور پرتفصیلی با ت چیت کی ۔